باچہ میڈیکل کالج مردان میں تین روزہ بُک میلہ

بدھ 28 جنوری 2015 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن پشاور کے ریجنل انچارج مراد علی مہمندنے باچہ میڈیکل کالج مردان میں تین روزہ بُک میلے کا انعقاد کیا جس کا افتتاح کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الاسلام نے کیا۔چیف گیسٹ نے اس موقع پر نوجوانوں اور عام پبلک کی کتابوں سے رغبت اور دلچسپی کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ ملک اور نسل نو کا تابناک مستقبل کتاب سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

مراد علی مہمند نے کہا کہ این بی ایف صوبہ کے تمام تعلیمی اداروں میں بُک فیئرز کے ذریعے معیاری، مفید اور نہایت کم قیمت کی کتب طلبہ و اساتذہ کو فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار، بدامنی اور دہشت کی فضا کو کتاب سے محبت کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔ اس بُک میلے میں میڈیکل اور اسلامی موضوعات سمیت دیگر کتب میں شائقین نے دلچسپی لی اور 55فی صد ڈسکاؤنٹ پر اپنی پسند کی کتب بھی خریدیں۔