بھارت ‘ فضائیہ کاطیار ہ موٹر سائیکل سوار پر گر گیا ‘ موٹرسائیکل تباہ ‘ ڈرائیور زخمی

بدھ 28 جنوری 2015 14:14

بھارت ‘ فضائیہ کاطیار ہ موٹر سائیکل سوار پر گر گیا ‘ موٹرسائیکل تباہ ..

راجستھان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) راجستھان کے بارمیر ضلع میں فضائیہ کا طیارہ موٹر سائیکل سوار پر گرپڑا جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

انڈین ائیرفورس کا طیارہ MiG-27 معمول کی پرواز کے مطابق جودھپور ایربیس سے اڑان بھرنے کے بعد حادثہ کا شکار ہوگیااور طیارے کا ایک حصہ 26 سالہ لون سنگھ پر گر پڑا۔ تاہم کرشماتی طور پر وہ اس حادثہ میں بچ گیا لون سنگھ کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ اس کی موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہوگئی۔ حادثہ میں طیارے کا پائلٹ بھی محفوظ رہا۔ فضائیہ نے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :