مسلم ایگلز نے بہاولپور گرین کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

بدھ 28 جنوری 2015 14:14

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) 17 ویں نیشنل سینئر کرکٹ کپ کے میچ میں مسلم ایگلز نے بہاولپور گرین کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ بہاولپورگرین نے پہلے کھیلتے ہوئے 25 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں مسلم ایگلز ملتان نے 22.2 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف مکمل کر لیا ۔ عدنان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 118 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔