پشاور ‘ شاہ عالم میں پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 28 جنوری 2015 14:27

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پشاور کے علاقے شاہ عالم میں پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق تھانہ داؤد زئی کے علاقے شاہ عالم پل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکا تو انہوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ اور دستی سے حملہ کردیا۔دستی بم پھٹنے سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے مقابلے کے بعد حملہ آور نعیم کو گرفتارکرلیا،نعیم اشتہاری ملزم ہے اور متعدد کیسز میں پولیس کو مطلوب ہے۔مقابلے کے دوران دوسرا حملہ آور فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :