بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے کا والا اسرائیل کے بعد دنیا کا دوسر بڑا ملک ہے ‘ ڈاکٹر خالد محمود

بدھ 28 جنوری 2015 14:29

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے کا والا اسرائیل کے بعد دنیا کا دوسر بڑا ملک ہے امریکی صدر نے بھارت کی سلامتی کونسل میں رکنیت کی حمایت کرکے امتیازی سلوک کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ کے دوران مختلف مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر نے والے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے سب سے بڑے ملک ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ ہمارے حکمران مغرب کے آگے جھکے ہوئے ہیں اور وہ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کا جینا دوبر کر دیا ہے 18سے20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثرہو چکا ہے حکومت پاکستان آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے چونکہ آزاد کشمیر سے 1500میگا واٹ بجلی پیدا کی جاتی ہے اور یہاں کے عوام کے لیے صر ف 350میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے جو ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ متاثرین زلزلہ 9سال گزرنے کے باوجود بھی دربدر ہیں متاثرین زلزلہ لے 55ارب جو زرداری دور میں منتقل کیے گئے تھے ان کو واپس کیا جائے تا کہ زیر کار منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں اور وہ سکول تعمیر ہو سکیں جو زلزلے میں گر گئے تھے اور آج تک تعمیر نہیں ہو سکے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا پہیہ جام ہے کرپشن بد عنوانی میرٹ کی پامالی اور اقرباپروری کاپہیہ تیزی سے چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خطے میں حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں۔