ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر کا گڑھی دوپٹہ کامختصر دورہ ‘ شہریوں سے ملاقات

بدھ 28 جنوری 2015 14:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر کا گڑھی دوپٹہ کامختصر دورہ ، دوران دورہ طاہرکھوکھرنے ایم کیوایم کے مقامی کارکنان سے ملاقاتوں کے علاوہ مختلف مقامات پر عوامی وفود سے ملاقاتیں اور ان کے مسائل معلوم کئے اور عوام کو یقین دلایا کہ سرکاری محکمہ جات سے متعلق شکایات اعلی حکام تک پہنچائی جائیں گی اور ایم کیوایم اسمبلی فلور سمیت ہر فورم پرعوام کے مسائل اجاگر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :