مظفر آباد ‘ زلزلہ میں تباہ ہونے والے گورنمنٹ مڈل سکول ڈوبہ کی عمارت تاحال تعمیر نہ ہو سکی

بدھ 28 جنوری 2015 14:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) زلزلہ میں تباہ ہونے والے گورنمنٹ مڈل سکول ڈوبہ کی عمارت تاحال تعمیر نہ ہو سکی سینکڑوں طلبہ و طالبات کھلے آسمان تلے بارش و سردی میں بیٹھنے پر مجبور ،اور مسیحاء کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرآبادکے حلقہ 1 یونین کونسل بھیڑی کے گاؤں ڈوبہ کے مڈل سکول کی عمارت 2005ء کے زلزلہ میں تباہ ہو گئی تھی جو تاحال تعمیر نہ ہو سکی ارباب اختیار گہری نیند سو ہوئے ہیں اور طلباء کے مستقبل سے گھناؤنا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں مظفرآباد حلقہ 1 سے منتخب رکن اسمبلی اور وزیر حکومت سردار جاوید ایوب کی آبائی یونین کونسل میں رہائش گاہ سے محض چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مڈل سکول ڈوبہ کی عمارت تا حال تعمیر نہ ہو سکی ۔

اور ممبرآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی محترمہ صدف شیخ پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کا تعلق بھی حلقہ نمبر 1 سے ہے مگر حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اورسکول کے طلباء اپنا تعلیمی سفر کھلے آسمان تلے جاری رکھنے پر مجبور ہیں

متعلقہ عنوان :