فرزندان اسلام نبی مکرم سے محبت کے ا ظہار اورملکی سلامتی کیلئے اتحادامت کو فروغ دیں،مرکزی سیرت کمیٹی کی اپیل

بدھ 28 جنوری 2015 14:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)مرکزی سیرت کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ فرزندان اسلام نبی پاک صاحب لولاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے ظہارکے لئے اتحادامت کے جذبہ کو فروغ دیتے ہوئے باہمی رواداری اورامن واخوت کو پروان چڑھائیں،نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی والہانہ محبت کاثبوت دیتے ہوئے درودوسلام کواپناوظیفہ بنالیں۔

دنیابھر کے ملسمانوں کی طرح آزادکشمیرکے تمام طبقہ ہاء زندگی کے افرادیورپی اخبارات میں توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناپاک جسارت کے خلاف جس طرح اٹھ کھڑے ہوئے ہیں یہ جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لازوال مثال ہے۔تنظیم ہاء اھلسنت سمیت غیرجریدہ ملازمین ،تاجروں،طلباء واساتذہ،صحافیوں،وکلاء اوسول سوسائٹی کے افراد نے نبی معظم شفیع اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ عقیدت کرکے گستاخان رسول کے خلاف جس طرح اپنااپنااحتجاج ریکارڈکرایاہے یہ لائق صدتحسین اورصیہونی طاقتوں کے خلاف نفرت کا بڑاپیغام ہے۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے مرکزی سیرت کمیٹی کے صدرصاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی نے اپنی گفتگومیں کہاکہ دشمنان اسلام مسلم امہ کے خلاف طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں‘کہیں دہشتگردی کرکے اسلام اور مسلمانوں کو تہہ تیغ کیاجارہاہے تو کہیں مسلم امہ میں فرقہ واریت کا بیج بو کر انہیں ایک دوسرے خلاف صف آراء کیاجارہاہے۔افرادملت نے ان تمام سازشوں کا ناکام بناناہے اور ایک سچے مسلمان اورمحب وطن شہری کی طرح ذمہ دارانہ کرداراداکرناہے۔

صاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی نے کہاکہ اس وقت ملک وملت کو بیرونی دشمنوں کی طرح اپنے اندرونی دشمنوں پربھی نظررکھنی ہے‘انہوں نے کہاکہ اہلسنت کے اسلاف نے مملکت خدادپاکستان کے حصول کے لئے اپنے جان ومال گھربارکی قربیانیاں دی ہیں انہیں کسی بھی قیمت پر رائیگاں نہیں جانے دیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن وامان کو برقراررکھنے اور دہشتگردی پر قابوپانے کے لئے قانون نافذکرنیوالے اداروں سے مکمل تعاون کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ کسی بہروپیئے کو اب ملک وملت کا امن غارت نہیں کرنے دیاجائے گا۔