پاکستان بار کونسل نے اکیسویں آئینی ترمیم و فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف آئینی درخواست کا مسودہ تیار کرلیا‘ مزید آئینی نکات شامل کئے جانے کا امکان
بدھ 28 جنوری 2015 14:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان بار کونسل نے اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف آئینی درخواست کا مسودہ تیار کرلیا‘ مزید آئینی نکات شامل کئے جانے کا امکان‘ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو 12 فروری تک ملتوی کرنے کی وجہ سے پاکستان بار کونسل اپنی درخواست کو مزید آئینی نکات سے مکمل کرنے میں مصروف ہے۔
ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء“ کو بتایا ہے کہ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ کسی آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف آئینی درخواست جلد تیار کرکے سپریم کورٹ میں داخل کی جائے اور اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ آئینی و قانونی نکات کو شامل کیا جائے۔(جاری ہے)
درخواست کے حوالے سے کل جمعرات کو لاہور میں ہونے والے وکلاء کنونشن میں مزید مشاورت بھی کی جائے گی۔
پاکستان بار کونسل نے اس سے قبل اپنے اجلاس میں 28 جنوری کو درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم گذشتہ روز کی سپریم کورٹ کی کارروائی کو دیکھنے کے بعد درخواست کے دائر کرنے میں مشاورت کی جائے گی اور موثر قانونی نکات کا سہارا لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی درخواست آئندہ چند روز میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.