امریکا اور بھارت کے مابین پچاس معاہدوں پر دستخط

بدھ 28 جنوری 2015 14:42

امریکا اور بھارت کے مابین پچاس معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی: امریکی صدر براک اوباما کے دورہ بھارت سے بھارت اور امریکا کے مابین قربتیں مزید بڑھ گئیں۔ امریکی صدر کے دورہ بھارت کے دوران بھارت ایٹمی تعاون بڑھانے سمیت پچاس معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ بھارت میں امریکی صدر کے دورہ کے بعد سے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے جس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کرنے والے ملک ، پاکستان کو نظر انداز کیے جانے کے حوالے سے اہم سوالات ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے جو کہ اپنے مفادات کو مد نظر رکھے گا۔ امریکی صدر کی جانب سے افغانستان میں پاکستان کی بجائے بھارت کو قابل اعتماد پارٹنر کہنا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے مابین پچاس سے زائد معاہدوں کے اثرات پاک فوج کے سر براہ جنرل راحیل شریف کے دورہ چین سے زائل ہو گئے ہیں جس میں چین نے پاکستان کو ایک ایسا دوست کہا ہے جس کا کوئی مترادف نہیں۔

متعلقہ عنوان :