لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا

بدھ 28 جنوری 2015 14:42

لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) ہائی کورٹ نے قتل کے مجرم ظفر اقبال کی سزائے موت کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مجرم نے 2010 ء میں معمولی تنازع کی بنیاد پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر عدالت نے مجرم کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

مجرم نے سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سزائے موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :