اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس ھنگو کی گاڑی کو حادثہ ،عملے کے دو ارکان شدید زخمی

بدھ 28 جنوری 2015 14:46

ھنگو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس ھنگو کی گاڑی کو حادثہ ،عملے کے دو ارکان شدید زخمی ،گاڑی کو شدید نقصان ،اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گزشتہ بدھ کے رو ز اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس ھنگو کے گاڑی میں پاسپورٹ آفس کا عملہ کوہاٹ سے ھنگو پاسپورٹ آفس آ رہا تھا کہ رائیسان کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی سوزوکی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اے ڈی سی جاوید ،اور آپریٹر گوہر زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :