وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے اوپر لگائے جانیوالے تمام الزامات کا جواب ریکارڈ کروادیا

بدھ 28 جنوری 2015 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے اوپر لگائے جانیوالے تمام الزامات کا جواب ریکارڈ کروادیا‘ ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز مختلف الزامات لگاتی رہی‘ ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی استحقاق کمیٹی کو ڈاکٹر نادیہ عزیز نے ایک درخواست گزاری تھی جس میں الزام عائد کی گیا تھا کہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا نے ان کا استحقاق مجروح کیا ہے جس پر استحقاق کمیٹی نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر کو گزشتہ روز طلب کیا تھا وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا مفصل جواب دیا ہے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نادیہ عزیز نے بھی استحقاق کمیٹی کے سامنے مزید سوالات کئے ہیں ذرائع کے مطابق 26 مارچ 2014ءء کو سینڈیکیٹ کمیٹی کے اجلاس کی ویڈیو بھی جو یونیورسٹی آف سرگودھا نے استحقاق کمیٹی کو بھجوائی تھی دیکھی گئی ہے دونوں فریقین کو سننے کے بعد استحقاق کمیٹی اب نئی تاریخ دیگی۔