تاجروں اور وکلاء کی لڑائی میں ڈی ایس پی سٹی کا تبادلہ آڑے آگیا‘ ڈسٹرکٹ بار کے وفد کی آر پی او سرگودھا ریجن احمد اسحاق جہانگیر سے ملاقات

بدھ 28 جنوری 2015 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) تاجروں اور وکلاء کی لڑائی میں ڈی ایس پی سٹی کا تبادلہ آڑے آگیا‘ ڈسٹرکٹ بار کے وفد کی آر پی او سرگودھا ریجن احمد اسحاق جہانگیر سے ملاقات ‘ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ہونیوالی وکلاء اور تاجروں کی لڑائی میں حکومتی اراکین اسمبلی اور دیگر قوتیں صلح کرانے کیلئے متحرک ہوگئی تھیں جس پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر خواجہ احمد حنیف کی کال پر شہر بھر میں وکلاء مخالف بینرز آویزاں کئے گئے تھے جسے اتار لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے ارشد ہنجرا‘ جنرل سیکرٹری مزمل حنیف بھٹی اور دیگر بار کے عہدیداران اور وکلاء نے آر پی او سرگودھا احمد اسحاق جہانگیر سے گزشتہ روز ملاقات کی اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا تاہم انجمن تاجران کے صدر خواجہ احمد حنیف اور جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم کپور نے بدھ کے روز ڈی سی او سرگودھا سے بھی ملاقات کی ہے تاہم اب تک وکلاء اور تاجروں میں ہونیوالی لڑائی جوں کی توں برقرار ہے۔