بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو موٹر سائیکلوں‘ طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ سے محروم کردیا

بدھ 28 جنوری 2015 14:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو موٹر سائیکلوں‘ طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ سے محروم کردیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق مقام حیات ک رہائشی محمد شہاب کا موٹر سائیکل رحمان پلازہ کے باہر سے نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے‘ 121 شمالی سے نامعلوم چور واپڈا کا ٹرانسفارم 85 ہزار روپے مالیتی چوری اتار کر لے گئے ساہیوال کے محمد علی قمر کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور یو پی ایس کمپیوٹر سیٹ‘ موبائل فون وغیرہ چوری کرکے لے گئے‘ سیٹلائٹ ٹاؤن کے محسن رضا کے گھر میں داخل ہوکر تنویر‘ اعجاز وغیرہ یو پی ایس بیٹریاں چوری کرکے لے گئے‘ مانکے والا کے قریب عثمان وغیرہ دو افراد نے عابد حسین کو گھر جاتے ہوئے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اس سے 16 ہزار روپے نقدی ‘موبائل فون اور قیمتی کاغذات چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔