جانوروں کو متوازن غذا، تازہ پانی فراہم کر کے دودھ کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے، محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ

بدھ 28 جنوری 2015 14:53

جانوروں کو متوازن غذا، تازہ پانی فراہم کر کے دودھ کی پیداوار میں 20 فیصد ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے کہا ہے کہ گائے وبھینس سمیت دودھ دینے والے جانوروں کو متوازن غذا اور تازہ پانی فراہم کرکے دودھ کی یومیہ پیداوار میں 20فیصد تک اضافہ کیاجا سکتاہے ۔عوام کو حفظا ن صحت کے اصولوں کے مطابق صحتمند دودھ و گوشت کی فراہمی ممکن بنانے، جانوروں کو مختلف امراض سے بچانے کیلئے مویشی پال حضرات جانوروں کو حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے میں غفلت اور سستی کامظاہرہ نہ کریں ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مویشیوں کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے وہ اسی قدر بہتر افزائش پاتے اور زیادہ پیداوار فراہم کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح عام انسان کیلئے تازہ پانی انتہائی اکسیر کی حیثیت رکھتاہے بالکل اسی طرح مویشیوں و جانوروں میں بھی پانی کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر دودھ دینے والی گائے و بھینس کو روزانہ 45 لیٹر ، خشک گائے و بھینس کو بھی 45لیٹر پینے کاتازہ پانی فراہم کیا جائے تو اس کی روزانہ دودھ و گوشت کی پیداوار20فیصد تک بڑھ سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرغیوں کیلئے 24گھنٹے کے دوران آدھا لیٹر اور بھیڑ بکریوں کیلئے دن میں کم از کم 7لیٹر پینے کے پانی کی فراہمی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ممکن ہو تو دن میں 4مرتبہ باڑوں کے اندر مویشیوں و جانوروں کو تازہ پانی و افر مقدارمیں فراہم کریں تاکہ دودھ اور گوشت کی پیداوارمیں خاطر خواہ اضافہ یقینی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :