آئی فون 6، 6 پلس کی ریکارڈ فروخت، ایپل کو ایک سہ ماہی میں 18 ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع
بدھ 28 جنوری 2015 14:53
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ سہ ماہی میں 18 ارب ڈالر کا خالص منافع کمایا ہے جو ایک ریکارڈ ہے، آج سے قبل کسی پبلک کمپنی نے ایک سہ ماہی میں اتنا منافع نہیں کمایا ،کمائی کی وجہ آئی فون 6 اور 6 پلس کی ریکارڈ فروخت بتائی جا رہی ہے۔سٹینڈرڈ اینڈ پوئرز کے مطابق اس سے قبل ایک سہ ماہی میں زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کا ریکارڈ تیل کی کمپنی ایگزون موبل کے پاس تھا جس نے 2012 کی دوسری سہ ماہی میں 15 ارب 90 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا تھا۔
ایپل نے 27 ستمبر سے 27 دسمبر کی مدت کے دوران سات کروڑ 45 لاکھ آئی فون فروخت کئے جو زیادہ تر تجزیہ کاروں کے اندازوں سے کہیں زیادہ تعداد ہے۔ کیلیفورنیا میں قائم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے اقتصادی ماہرین سے ایک کانفرنس کال کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی فون کی طلب حیرت انگیز ہے،تاہم آئی فون کے برعکس ایپل کی آئی پیڈ ٹیبلٹ کمپیوٹر کی فروخت مایوس کن رہی ہے اور 2014 میں اس میں مزید 18 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.