لاہور‘چینی کی قیمت میں اضافہ

بدھ 28 جنوری 2015 14:53

لاہور‘چینی کی قیمت میں اضافہ

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔ چینی کی بوری کی ایکس مل قیمت 100روپے اضافے سے 5ہزار150ہو گئی جسکے بعد اکبر منڈی میں سو کلو بوری 5260میں فروخت ہو رہی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 56سے 57روپے فی کلو ہو گئی ہے۔