مونس الٰہی کی ہدایت پر ملک بھر میں ”کالا باغ ڈیم“ بناؤ ریلیوں کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 28 جنوری 2015 14:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سستی بجلی زیادہ پانی مانگے پر اک پاکستانی ایم ایس ایف نے چوہدری مونس الٰہی کی ہدایت پر ملک بھر میں ”کالا باغ ڈیم“ بناؤ ریلیوں کا آغاز کر دیا لاہور ،سر گودھا، گو جر انوالہ، میانولی اور ساھیوال میں عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد ہو ا جس میں طلباء کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ایم ایس ایف کے مر کزی صدر سہیل چیمہ اورایم ایس ایف کی مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سید عمران فیاض نے کہا ہے کہ چوہدی مونس الہٰی کی ”کالا باغ ڈیم“ تحریک انشاء اللہ ضرور کامیاب ہو گی اور ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں کی طر ف گامزن ہو گا انھوں نے کہا کہ ”کالا باغ ڈیم “ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اشد ضروری ہے تا کہ ملک کے اندر موجود مہنگائی، بیروز گاری، غربت کا خاتمہ ہو سکے انھوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے ، ملک کے اندر اس وقت بجلی، سوئی گیس ،پیٹرول کے بحران شدت اختیار کر چکے ہیں انھیں عوام کی تکلیفوں کی بجائے صرف اور صرف اپنی خوشحالی عزیز ہے اس وقت غریب اور متوسط طبقہ خود کشیوں پر مجبور ہے انھوں نہ کہا کہ انشا ء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ (ق ) کا دور ہے جسمیں عام آدمی کی بنیادی ضروریات کو پوارا کیا جائے گا مزید یہ کہ” کالا باغ ڈیم“ بننے سے ملک میں تر قی کا ایک نیا دور شروع ہو گا غر بت ،بے روز گاری، اورلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا انھوں نے آخر میں کہا کہ ایم ایس ایف نے جس طرح پاکستان بنانے میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ دن رات ایک کر دیا اس طرح اپنے قائد چوہد ری مونس الہٰی کا ”کا لا باغ ڈیم“ بننے، ملک سے جہالت ،بے رو ز گاری، لوڈشیڈنگ کے خاتمہ ہو نے تک ہر اول دستہ ثابت ہو گی اور انشا ء اللہ ایک بہترین پاکستان مونس الہٰی کی قیادت میں سامنے آئے گا اسموقع پر چوہدری حسنین نصیر، پیر ندیم انجم، لالہ فیصل انصاری، اقبال خان ،نورصمند بھٹی، ہاشم خان ترین، فیصل خان ،اسد یوسف ڈھمکوسمیت تمام ضلعی صدور موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :