گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹوبہ کی پرنسپل کے تبادلہ کے احکامات جاری کردیئے گئے

بدھ 28 جنوری 2015 14:55

گوجرہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ مسز پروین ارشد کے تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور انہیں فوری طور پر اپنے عہدہ کا چارج چھوڑ کر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے ترجمان نے بتایاکہ اس ضمن میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن نمبر No.SO(CE-IV)16-5/96(31)(P) جاری کردیاگیاہے ۔

انہوں نے بتایاکہ پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ مسز پروین ارشد کاتبادلہ انتظامی بنیادوں پر کیاگیاہے جس پر فوری عملدرآمد کا بھی حکم دیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ نئی پرنسپل کی تعیناتی کیلئے سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جلد احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔