حکمرانوں نے نعروں اور وعدوں کے سوا ملک کو کچھ نہیں دیا‘ ناصر رمضان

بدھ 28 جنوری 2015 14:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجرنے کہا ہے کہ حکمرانوں نے نعروں اور وعدوں کے سوا ملک کو کچھ نہیں دیا ، بدترین لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ اور عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ،وفاقی وزیر پانی و بجلی کی جانب سے3سال میں بجلی بحران کا خاتمہ 6ماہ میں بجلی بحران کے خاتمہ کے اعلان کی طرح ہوا میں اڑ جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں اندھیروں کا راج ہے ۔ لوڈ شیڈنگ کے مستقل خاتمہ کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے کالا باغ ڈیم بنائے بغیر سستی بجلی حاصل نہیں ہوگی۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ امپورٹڈبجلی حکومت اور عوام استعمال کرنے کی مزید سکت نہیں رکھتے ،بجلی اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر عوام ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ کالا باغ ڈیم سے سستی بجلی کے ساتھ ساتھ زراعت کے سارا سال دریاؤں میں پانی دستیاب رہے گا اور اس ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کی ہولناک تاہیوں سے بھی بچاجاسکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ہوتا تو قومی معیشت قومے میں نہ ہوتی اور پاکستان کو آئی ایم ایف جیسے اداروں کے سامنے قرض کے حصول کیلئے ہاتھ نہ پھیلانے پڑتے ۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنائے بغیر سستی بجلی حاصل نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران اور بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پنجاب میں صنعتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے کالا باغ ڈیم ہی اکسیر نسخہ ہے۔کالا باغ ڈیم سیاست کی نذر ہونے سے ہر برس 560 ارب کا نقصان ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران آبی ذخائر تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے گھمبیر ہوا، کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے ،کالا باغ ڈیم آج شروع ہو تو 4 سال میں مکمل ہو جائے گا ، ڈیڑھ روپے فی یونٹ والی 4 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی ،تھرمل بجلی پر انحصار کم نہ کیا تو یہ بدبختی ہوگی ۔