آزادی اظہار رائے کی حدود کے تعین کے بغیر دنیا میں امن و سلامتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،خلیل الرحمن درخواستی

بدھ 28 جنوری 2015 14:57

خان پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے صوبائی نائب امیر و مہتمم جامعہ مخزن العلوم خان پور خلیل الرحمن درخواستی نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی حدود وقیود کے تعین کے بغیر دنیا میں امن و سلامتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے تمام انبیاء کرام اورمذہبی شعائرکے احترام پرمبنی قانون سازی ناگزیر ہے۔ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے دورہ چین کو ملک وقوم کیلئے مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ چین سے خطے میں استحکام کی نوید لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اوربھارت گٹھ جوڑ سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

متعلقہ عنوان :