یوٹرن کے بادشاہ عمران خا ن نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا:پرویز رشید

بدھ 28 جنوری 2015 15:07

یوٹرن کے بادشاہ عمران خا ن نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا:پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ عمرا ن خان یو ٹرن کے بادشاہ ہیں اور انہوں نے لوکل کمیشن کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کر کے ایک بار پھر یوٹرن لے لیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ عمرا ن خان اس لوکل کمیشن پر اپنی تین پریس کانفرنس میں اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں اور آج اسی پر تنقید کر رہے ہیں ۔ان کا کہناتھاکہ عمران خا ن کو وہی کمیشن اور عدلیہ چاہیے جو ان کے حق میں فیصلہ دے اور اسے لیے عمران خان نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :