پاک بھارت میچ پر دونوں ملکوں کی عوام کی نظریں لگی ہیں ،اس بار بھی لگتا یہی ہے کہ بھارت جیتے گا، محمد یوسف

بدھ 28 جنوری 2015 15:48

پاک بھارت میچ پر دونوں ملکوں کی عوام کی نظریں لگی ہیں ،اس بار بھی لگتا ..

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کی عوام کی نظریں پاک بھارت میچ پر لگی ہوئی ہیں دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ بہت ااہمیت کا حامل ہوگا، بھارت کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے جبکہ ہمارے باؤلنگ اٹیک اور اسپنرز کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

محمد یوسف نے کہا پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوتا ہے روایتی حریف ہونے کے باعث عوام کا پریشر بھی ہوتا ہے اس لئے جو ٹیم بھی پریشر لے کر کھیلے گی وہ جیت جائے گی ۔

ماضی میں ہمیشہ بھارت نے پاکستان کو شکست دی ہے اس بار بھی لگتا یہی ہے کہ بھارت جیتے گا پاکستان کے چانس کم ہیں لیکن ہوسکتا ہے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے بہتر پلاننگ سے پاکستانی ٹیم بہتر کھیل کر مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست د ے دے

متعلقہ عنوان :