آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا

بدھ 28 جنوری 2015 15:48

سڈنی / ویلنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا، بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، شائقین کرکٹ نے دن انگلیوں پر گننا شروع کردیئے۔ میگا ایونٹ شروع ہونے میں 16 دن باقی رہ گئے، تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، ورلڈ کپ کا میلہ 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ لگے گا۔

(جاری ہے)

بھارت نے 2011ء میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی،میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہونگی ، عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کیلئے 48 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، کل 42 میچز کھیلے جائینگے، 37 ڈے اینڈ نائٹ ہونگے،میگا ایونٹ میں آسٹریلیا 26 ، نیوزی لینڈ 23 میچز کی میزبانی کریگا

متعلقہ عنوان :