انگلش کاوٴنٹی واروکشائرنے کامیاب مالی سال کے اثاثے ظاہرکردیے

بدھ 28 جنوری 2015 15:49

واروکشائر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) انگلش کاوٴنٹی واروکشائرنے کامیاب مالی سال 2014کے اثاثوں کااعلان کردیا۔ واروکشائرکے چیف ایگزیکٹو کولن پووے کے مطابق گزشتہ سال 2لاکھ30ہزار پاوٴنڈ منافع ہوا جو پچھلے سال کی نسبت5ہزار پاوٴنڈ اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

کولن پووے نے کہا کہ اعداد شمارکے مطابقزبردست ترقی ہوئی ہے جو11لاکھ70ہزار پاوٴنڈ سے بڑھ کر12لاکھ50ہزار پاوٴنڈ تک پہنچ گئی ہے اور سود،ٹیکس اور دیگر اخراجات سے قبل اعدادکے مطابق10لاکھ 66ہزارپاوٴنڈ سے بڑھ کر10لاکھ43ہزار پاوٴنڈ اثاثے پہنچ گئے ہیں۔

کولن پووے کا کہناتھا کہ ہماری منصوبہ بندی کے مطابق اہم اہداف رکھے گئے تھے لیکن ہم زیادہ توجہ اسٹیڈیم کی بحالی اور ہماری کاروباری ساخت کووسیع کرنے پر دے رہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ ہم نے اہم مقابلوں کے لیے رقم مختص کررکھی ہے،ڈومیسٹک میچوں کے ٹکٹوں مین 34اور39فی صداضافہ بھی خوش آئندہے۔