گولان حملہ، ایران کا اسرائیل کو بالواسطہ انتباہ

بدھ 28 جنوری 2015 15:54

دبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) ایران نے اسرائیل کے شام میں گولان کے علاقے میں حالیہ حملے کے دوران ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے۔اٹھارہ جنوری کو ہونے والی اسرائیلی کارروائی کے باعث ایرانی پاسداران انقلاب کا جنرل محمد علی اللہ دادی حزب اللہ کے چھ جنگجووں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک قافلہ گولان کی پہاڑیوں کے پاس سے گذر رہا تھا کہ اسرائیل نے فضائی کارروائی کر دی۔واضح رہے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ شام کی اسد رجیم کے خلاف باغیوں کو کچلنے کے لیے شام میں لڑ رہی ہے۔ تاہم اسرائیل نے سرکاری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین عامر نے کہا '' ہم نے سفارتی ذرائع سے امریکا کو ایک پیغام بھجوایا ہے ، جس میں کہا گیا ہے صہیونی رجیم نے ایران کے حوالے سے سرخ لکیر کو عبور کیا ہے۔

(جاری ہے)

''ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق نے امریکا تک پہنچائے گئے اپنے اس پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ جو بھی اس واقعہ کا ذمہ دار ہے اسے اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ نے اس بارے میں انکشاف ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب کی سائیڈ لائینز میں بات چیت کے دوران کیا۔ تعزیتی تقریب میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل سلیمانی بھی شریک ہوئے۔

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے اس بارے میں کسی تبصرے یا تصدیق سے معذرت کی، البتہ انہوں نے براہ راست اس امر کی تردید بھی نہیں کی ہے۔ جین پاسکی نے کہا '' دھمکی کسی بھی انداز میں دی جائے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل کی سلامتی اور تحفظ کی سختی سے حمایت کرتے ہیں۔''امریکی ترجمان جین پاسکی اس قیاس آرائی کی تردید کی ایران نے امریکا کو اس نوعیت کا کوئی پیغام سوئٹزر لینڈ میں پچھلے ہفتے میں ہونے والی ملاقات کے دوران پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا جنیوا میں صرف ایرانی جوہری معاملہ زیر بحث آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :