سپیشل جج سنٹرل اینٹی کرپشن مہیب احمد رومی نے یوٹیلٹی سٹور پر رقم خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو دس ہزار روپے جرمانہ اور دوماہ قید بامشقت کی سزا

بدھ 28 جنوری 2015 15:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سپیشل جج سنٹرل اینٹی کرپشن مہیب احمد رومی نے یوٹیلٹی سٹور پر رقم خردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو دس ہزار روپے جرمانہ اور دوماہ قید بامشقت کی سزا سنادی۔ انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں ملوث ایف آئی اے فیصل آباد میں درج مقدمہ کے ملزم میانوالی کے یوٹیلٹی سٹور انچارج محمد وقاص پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سروس کے دوران سٹور کی رقم سے ایک لاکھ چونتیس ہزار ایک سو اڑتیس روپے کی خردبرد کی ہے جس پر عدالت نے گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزم محمد وقاص کو دس ہزار روپے جرمانہ اور دو ماہ قید بامشقت کی سزا سنادی ہے۔

علاوہ ازیں ایک دوسرے مقدمہ کے ملزموں چک نمبر 70ج ب منصوراں کے رہائشی زاہد اور منصور آباد کے رہائشی راناتجمل حسین پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی محمد خالد کو سنگا پور بھجوانے کا جھانسہ دیکر تین لاکھ پچاس ہزار روپے ہتھیالئے تھے اور بعد میں نہ ہی بیرون ممالک بھجوایا اور نہ ہی بتھیائی گئی رقم واپس کی۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج ہونے اور عدالتی کارروائی کے دوران ملزموں نے مدعی پارٹی سے راضی نامہ کروایا جس بنا ء پر گزشتہ روز سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے مہیب احمد رومی نے کیس کی سماعت کے دوران ملزموں کو ستر ہ سترہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :