نیشنل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس‘ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ لانے اور جسٹس (ر) ریاض احمد کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت مقرر کرنے کی سفارش
بدھ 28 جنوری 2015 15:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) اعلی عدلیہ ججز تقرر کرنے والے نیشنل جوڈیشل کمیشن نے جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس‘ موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے جبکہ جسٹس (ر) ریاض احمد کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت مقرر کرنے کی سفارش کردی۔
(جاری ہے)
یہ سفارش چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں ہونے والے نیشنل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بدھ کے روز کی گئی۔
گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں جسٹس فیصل عرب‘ جسٹس (ر) ریاض احمد اور جسٹس مقبول باقر کے حوالے سے سفارشات کیلئے ان کے ناموں کا جائزہ لیا گیا۔ بعدازاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقبول باقر کو جج سپریم کورٹ‘ سینئر جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس (ر) ریاض احمد کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت بنانے کی سفارش کی۔ یہ سفارشات جوڈیشل کمیشن نے پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.