سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر 3مختلف پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹس کے خلاف کاروائی

بدھ 28 جنوری 2015 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر 3مختلف پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹس کے خلاف کاروائی میں متعلقہ بلڈرز لائسنس ،بلڈنگ پلان ،این اوسی برائے تشہیروفروخت کومنسوخ اورہرقسم کی خریدوفروخت،اشتہاری مہم سمیت تعمیراتی کاموں پرپابندی عائد کرتے ہوئے عوام الناس کوسرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ "اسکان ریزیڈینسیا"(ISKANN RESIDENCIA)واقع پلاٹ نمبرS-7بلاک " ایل" نارتھ ناظم آباد میں این اوسی برائے تشہیروفروخت کے بغیربلڈرز کی جانب سے غیرقانونی طورپرپروجیکٹ کی تشہیروبکنگ اوراس سلسلے میں الاٹیزسے رقوم وصول کرنے پر متعلقہ بلڈرزمیسرز اسکان بلڈرز اینڈڈیویلپرز کے لائسنس اوربلڈنگ پلان کومنسوخ کردیاجبکہ پروجیکٹہانیز ایکسی لینسی) (HANI'S EXCELLENCYواقع پلاٹ نمبر SB-06(ST-03)سیکٹر5-Hنارتھ کراچی کے حوالے سے مطلوبہ اہم کاغذات درست نہ ہونے کی بناپر قانونی کاروائی میں مذکورہ پروجیکٹ کی این او سی برائے تشہیروفروخت سمیت متعلقہ بلڈرز میسرز"واسق انٹرپرائزیس بلڈراینڈڈیولپرز" کے لائسنس نمبر BL-2866کو منسوخ کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

مزیدبراں ایک اورپرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ "فائین ویلی "(FINE VALLY)واقع سروے نمبر 30,29,28,26 (85.53ایکڑ) دیہہ ہلکانی ٹاپومنگھوپیرگڈاپ ٹاؤن اسکیم 43کراچی میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر این اوسی برائے تشہیروفروخت کومنسوخ کردیاہے واضح رہے کہ اس ضمن میں لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی پروجیکٹ فائین ویلی کے لے آؤٹ پلان کومنسوخ کیاجاچکاہے ۔

اس سلسلے میں مذکورہ بالا پروجیکٹس میں ہرقسم کی خریدوفروخت ،تشہیری مہم اورتعمیراتی کاموں پر بھی پابندی عائداورتعمیرات کوسربمہربھی کردیاگیاہے جبکہ ایس بی سی اے نے اس سلسلے میں عوام الناس کومتنبہ کیا ہے کہ مذکورہ بالاپروجیکٹس میں کسی قسم کی لین دین،بکنگ یا سرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہونگے ۔علاوہ ازیں ایس بی سی اے کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈائریکٹرآف ڈیمالیشن نذرالحسنین محمدی کی سربراہی میں گلشن اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبرC-8الہلال کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی پر غیرقانونی دوسری منزل کی آرسی سی چھت کوگیس کٹر کی مدد سے منہدم کردیاہے جبکہ مزید کاروائی کاسلسلہ ابھی جاری ہے ۔

اس دوران علاقہ کے ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزکے ہمراہ علاقہ ڈی ایس پی اورنیوٹاؤن تھانہ کے ایس ایچ او سمیت علاقہ پولیس اورایس بی سی اے پولیس اہلکار بھی وہاں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :