مغربی دنیا مسلمانوں کے خلاف ہونیوالے پروپیگنڈوں کا نوٹس لے،مولانا مرزا محمد یوسف حسین

بدھ 28 جنوری 2015 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ تربیتی نشت سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں سے بعض رہیں کیونکہ اسلام امن کا دین ہے اور اس میں تخریب کاری کی کوئی گنجائش نہیں لیکن افسوس کہ مغربی دنیا انبیاء کرام اور بزرگان دین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں کی سرپرستی کررہی ہے،جو کہ انتہائی افسوسناک ہے رسول اکرمﷺ اور آسمانی مقدس کتابوں کا سب کو احترام کرنا چاہیئے اور جو لوگ مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کا باعث بن رہے ہیں ان کا محاسبہ کرنا ہم سب کا فرض ہے نشست سے علامہ اظہر حسین نقوی،صغیر عابد ،سہیل مرزا،علی اوسط اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایسی سازشوں سے ہوشیار رہناء ہوگا کیونکہ دنیا کے تمام مذاہب امن و محبت اور بھائی چارگی کی بات کرتے ہیں جبکہ دین کی دشمن قوتیں ہمیں باہمی تصادم کی طرف لیجا رہی ہیں جو کہ کسی بھی طرح درست نہیں ،انہوں نے مسلم حکمرانوں سے بھی کہا کہ وہ اس سلسلے میں امت کی درست سمت رہنمائی کریں۔

متعلقہ عنوان :