تنخواہوں کی عدم ادائیگی، نجکاری اور دیگر مسائل کیلئے کل ملازمین پاکستان اسٹیل پریس کلب پر ا حتجاج کریں گے

بدھ 28 جنوری 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستا ن اسٹیل ملک کا واحد فولاد ساز قو می ادارہ ہے․ لیکن اس کو چلانے کے حوالے سے کہیں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی ادارے کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند نہیں کیا جارہا اور نہ ہی کرپٹ ما فیا کے خلاف کوئی اقدام ابھی تک اٹھایا گیا اس حوالے سے پاسلو اور دیگر یونینز ،ایسوسی ایشنز سے مشاورت کے بعد کل جمعرات کو ملازمین پاکستان اسٹیل سہ پہر 03:30 بجے پریس کلب کراچی پر احتجا ج کریں گے․ اس مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی انجنیئرحافظ نعیم الر حمن ، قا ئدین پاسلو و دیگر رہنما خطاب فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

تاکہ ایوان بالا نیند سے بیدار ہوکر اس قومی ادارہ کو چلانے کے حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات کریں ․اس ادارہ کے ملازمین جو ایمانداری سے دن رات محنت کرکے اسے چلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پھر اسے سازش کی بھینٹ چڑھادیا جاتا ہے،03 ماہ ہونے کو ہیں لیکن ابھی تک تنخواہوں کا کچھ پتا نہیں ․ ملازمین کا کچن چلانا تک مشکل ہو گیا ہے․لہذاء ملازمین کل اپنے حقوق کے لیئے پریس کلب کراچی پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :