امریکی عدالت نے دوہرے قتل کے مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا

بدھ 28 جنوری 2015 16:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) امریکی عدالت نے دوہرے قتل کے مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے مجرم کو زہریلا انجکشن لگا کر اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جوریا کی مقامی عدالت نے 2 افراد کو قتل کرنے والے 54 سالہ مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دیا جس پر مجرم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ 54 سالہ وارن ہل ذہنی مریض ہے اس لئے قانون کے مطابق سزائے موت نہیں دی جاسکتی جب کہ ڈاکٹروں نے بھی ہل کے ذہنی مریض ہونے کی تصدیق کی تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا حکم جاری کردیا جبکہ جیل خانہ جات کی ترجمان کے مطابق 54 سالہ وارن ہل کو عدالتی احکامات کی روشنی میں مقامی وقت کے مطابق رات 7 بجکر 55 منٹ پر زہریلا انجکشن لگا کر اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا گیا ۔

دوسری جانب یورپی یونین ، وکلا ، ڈاکٹر زاور معتبر شخصیات جس میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر بھی شامل ہیں نے وارن ہل کی معافی کی عدالت سے درخواست کی تھی جبکہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے بعدجمی ہل کے وکیل کا کہنا تھا کہ سزائے موت پر عملدرآمد مکروہ فعل ہے اور وارن ہل کی موت ریاستی قوانین پر سیاہ دھبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :