خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

بدھ 28 جنوری 2015 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ، سید کمال شاہ پیٹرن ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ شوکت حیات صدر ،ساؤتھ ایشین چیمپئن خالد نور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوئے جس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے نمائندے چیف ریفری نسیم قریشی ،خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ کے نمائندے عبید الله،خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقاربٹ ،بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد ، جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہ فیصل ، جوجتسوایسوسی افیشن کے سیکرٹری تحسین الله ،میاں صداقت شاہ سمیت دیگراہم شخصیات اور تمام ڈسٹرکٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ طور سابق وزیر داخلہ سید کمال شاہ کو ایسوسی ایشن کا پیٹرن، ایڈیشن آئی جی سپیشل برانچ شوکت حیات صدر، نعمت ملک سینئر نائب صدر ،عرفان الله نایاب،شیراز اعوان،شاہ فیصل،فضل حسین ،سرفراز احمد اور مس نادیہ شہزاد نائب صدور ساؤتھ ایشین چیمپئن خالد نور جنرل سیکرٹری، عاصم چوہدری ،مس کلثوم بی بی جائنٹ سیکرٹری ،محمد حنیف خان فنان سیکرٹری ، محمد ریاض خان پی آر او ، جبکہ ایگزیکٹو باڈی میں عجب خان ، ماجد خان ،خالد محمود،حبیب الله،توقیر اعظم ،بازمحمد،وصال خان ،محمد کاشف، فقیر اعوان،منیب الرحمان ،کامران علی ،غلام محمد اور حسیب نذیر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر شوکت حیات نے تمام نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے میں کراٹے کے فروغ اور ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے اپنے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا صدقہ جاریہ ہے جس میں وہ بھرپور کردار ادا کرینگے ۔اور ایک ٹیم ورک کی شکل میں کراٹے کے فروغ اور ترقی کیلئے کام کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :