کراچی: داوٴد انجینئر نگ یونیورسٹی 15 روز کے لیے بند

بدھ 28 جنوری 2015 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) داوٴد انجینئر نگ یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں کشیدگیکے بعد یونیورسٹی کو پندرہ روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ آج ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ داوٴد انجینئر نگ یونیورسٹی میں تین روز سے طلبا کی دو تنظیموں کے مابین کشیدگی جاری تھی جس کے باعث تدریسی عمل بھی التواء کا شکا ر تھا۔

(جاری ہے)

تنظیموں کے مابین ہونے والی اس کشیدگی کے باعث طلبا اور تدریسی عملے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ یونیورسٹی حکام نے تمام تر صورتحال سے اعلی حکام کو آگاہ کر دیا جس کے بعد یونیورسٹی میں آج ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا اور ادارے کو پندرہ روزتک بند کر دیا یونیورسٹی حکام کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :