ورلڈ کپ سکواڈ میں کھلاڑیوں کی ان فٹ ہونے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،پی سی بی میڈیا منیجر

بدھ 28 جنوری 2015 17:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر امجد حسین نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ میں کھلاڑیوں کی ان فٹ ہونے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، ٹیم کا ہر کھلاڑی فٹ ہے اور کرکٹ بورڈ نے کسی بھی متبادل کھلاڑی کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

امجد حسین نے کہا کہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہے اور تمام کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا اور پی سی بی کسی بھی متبادل کھلاڑی کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی ہے یاد رہے کہ میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کے حوالے سے خبریں شائع ہوئیں جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں کچھ کھلاڑی ان فٹ ہیں جن میں خاص طور پر عمر اکمل ، صہیب مقصود اور محمد عرفان شامل ہیں اور ان کے بارے میں یہ بھی کہا گیا کہ ان کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ پاس کئے بغیر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے تحقیقات شروع کردی ہیں

متعلقہ عنوان :