کراچی، انسداد پولیومہم میں مداخلت پرایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا
بدھ 28 جنوری 2015 17:08
کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) .کراچی میں انسداد پولیومہم میں مداخلت پرایک شخص کو گرفتارکرلیاگیاہے، ڈپٹی کمشنرسینٹرل کا کہنا ہے کہ گرفتارشخص بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے سے پولیوورکرزکو روک رہا تھا۔شہر قائد کی 7حساس ترین یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا بدھ کو دوسرا روزتھا ، گلبہار کے علاقے میں پولیو ورکرز کو قطرے پلانے سے روکنے پر پولیس نے ایک شخص کی گرفتار کر لیاگیا ۔
کراچی کے علاقے گلبہار کی تنگ گلیوں میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنا محمد زاہد نامی شخص کو مہنگا پڑگیا۔ کار سرکار میں مداخلت پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی سیخ پا ہوگئے اور متعلقہ شخص کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے۔جہاں کچھ عناصر انسداد پولیو مہم کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں وہیں کچھ نہ کچھ کوتاہی اداروں کی بھی ہے۔(جاری ہے)
سخت احکامات اور متعدد حملوں کے باوجود بعض پولیس اہلکار اسلحے کے بغیر کھڑے نظر آئے۔
محکمہ صحت تو پولیو کے خلاف جنگ جیتنے میں تشہیری مہم کا سہارا لے رہا ہے لیکن عملہ اس ہتھیار سے ناآشنا ہے۔ آگاہی پمفلٹ ساتھ نہ رکھنے پر ٹاون ہیلتھ آفیسر کو بھی ضلعی انتظامیہ کی جھاڑ کا سامنا کرنا پڑا۔شہر قائدکی 7 حساس ترین یونین کونسلوں میں2 لاکھ سے زائد بچوں کو مز ید قطر ے پلائیں جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.