ممتازقادری عاشق رسولﷺہے ،کیس شرعی عدالت میں چلایا جائے،محمد اعجاز ثروت قادری

بدھ 28 جنوری 2015 17:12

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ، ممتازقادری عاشق رسولﷺ ہے ،قرآن وسنت کی روشنی میں مقدمہ چلایا جائے ،پاکستان سنی تحریک کا اول روز سے مطالبہ ہے کہ غازی ممتاز قادری کا کیس شرعی عدالت میں چلایا جائے ،اعجاز ثروت نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی حمایت کا مقصد ملک کی سلامتی کو نشانہ بنانے والوں اور مذہب کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کو فوری سزا کیلئے کیا ہے تاکہ امن کا قیام ہو ۔

(جاری ہے)

ممتاز قادری کے معاملے کو دہشتگردی کہنے والے قرآن وحدیث کا مطالعہ کرلیں۔اگر ملک ممتازحسین قادری کیس کو فوجی عدالتوں کی نذر کیا گیا تو پاکستان کے لاکھوں غلامان مصطفی ﷺمیدان عمل میں نکل آئیں گے۔