سندھ ہائیکورٹ کا 70سالہ بزرگ ،اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر اخترملی،راشد نواز ،حمزہ ملی اور دیگر کوگرفتار کرنے کا حکم
بدھ 28 جنوری 2015 17:12
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے قبضہ مافیا کی جانب سے 70سالہ بزرگ اور اس کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر اخترملی،راشد نواز ،حمزہ ملی اور دیگر کو 12فروری تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کی جسٹس اشرف جہاں پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی ۔
(جاری ہے)
عدالت نے گذشتہ سماعت پر گلستان جوہر کے رہائشی 70سالہ بزرگ عبدالحلیم اور اس کے بیٹے فواد سمیت دیگر اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے سے متعلق دھمکیاں دینے سے متعلق درخواست پر فریقین کو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔
بدھ کو سماعت کے موقع پر عدالتی احکامات کے باوجود فریقین عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔درخواست گذار کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھتہ خور گروہ کے تینوں کارندے احاطہ عدالت میں موجود ہیں لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،جس پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ ،ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او گلستان جوہر کو حکم دیا ہے کہ تینوں کو 12فروری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.