پنجاب بھر میں503ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق،574زخمی

بدھ 28 جنوری 2015 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 503ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق جبکہ 574شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ215افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں219ڈرائیورز ،13کم عمرڈرائیور،260مسافراور104پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ117ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت130 ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد43حادثات میں59متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں37حادثات میں37متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل583متاثر ہونے والوں میں سے464مرد اور119خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں56افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور364فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور163زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر391موٹر سائیکلز69آٹو رکشے61موٹر کاریں30مسافربس11ٹرک، اور45دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :