لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فورسز کی گاڑیوں پر میزائل حملہ،15فوجی ہلاک

بدھ 28 جنوری 2015 17:20

لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فورسز کی گاڑیوں پر میزائل حملہ،15فوجی ..

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر میزائل حملے کے نتیجے میں 15اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے قافلے پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبو ل کر لی ہے جس کے بعد اسرائیلی صدر نے کسی بھی حملے کیخلاف بھرپور کارروائی کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی فوج کے قافلے پر حملے سے 15فوجی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعاتے ہیں جبکہ 9گاڑیوں کو بھی نقصا ن پہنچا ہے جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے لبنانی سرحد کے ساتھ واقع شہریوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیاہے اور دو ائیرپورٹس پر آپریشن بھی معطل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :