آزاد کشمیر کے عوام کو آٹا مزید سستے نرخوں پر مہیا کیا جائیگا،چوہدری عبدالمجید

بدھ 28 جنوری 2015 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر آزاد کشمیر کے عوام کو آٹا مزید سستے نرخوں پر مہیا کیا جائیگا۔ اس امر کا فیصلہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ،وزیر خورارک جاویدبڈھانوی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ۔ بدھ کے روز یہاں کشمیر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر کے اندر آٹا کے ذخیرہ کی صورتحال اور دوردراز علاقوں تک آٹا کی ترسیل کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں فیصلہ کیاگیا کہ آزاد کشمیر کی عوام کو مزید ریلیف پہنچانے کیلئے آٹا فی من 50روپے سے زائد مزید سستا کیا جائے جس کی وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید منظوری اگلے چند دنوں میں دے دینگے ۔ ملاقات میں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے ہدایت کی کہ دوردراز افادہ علاقوں ، جنگ بندی لائن سے ملحقہ ، نیلم ، فاروڈ کہوٹہ ، ہٹیاں او ردیگر علاقوں کے عوام کو مزید ریلیف فوری ریلیف دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی معاشرے کے محکوم طبقوں کے حقوق کی محافظ ہے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا پارٹی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی حکومت اقتدار میں آئی ہے ہر شعبہ زندگی میں ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کے مسائل حل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہہ عوام کی زیادہ سے زیادہ فلاح وبہبود اور ترقی پارٹی کا ایجنڈا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے وسائل فراہم کرتی رہی ہے ۔ اس موقع وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی نے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کا آٹا کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کے فیصلہ پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ محکمہ خوراک بارشوں اور شدید موسم میں بھی آزاد کشمیر کے تمام دور افتادہ علاقوں میں آٹے کی سپلائی کو متاثر نہیں ہونے دے گااور وزیر اعظم کی تمام ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک عوام کو سستا اور معیاری آٹا کی سپلائی کویقینی بنا رہا ہے اور آٹا مزید سستا ہونے سے عوام کو زبردست ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی ذاتی دلچسپی سے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں جلدآزاد کشمیر معاشی ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن ہوکر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :