آزاد کشمیر میں موجود ہائیڈرل پاور، ٹور ازم کے پوٹینشل کو بروئے کار لاکر خطے کا رول ماڈل بنایا جاسکتا ہے، چودھری جاوید اقبال

بدھ 28 جنوری 2015 17:27

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ صنعتی ا عتبا ر سے ریا ست جموں و کشمیر میں میر پو ر کو و ہی حیثیت حا صل ہے جو پا کستا ن میں کرا چی،فیصل ا ٓباد، اور لا ہو ر کا مقا م ہے۔آزاد کشمیر میں مو جود ہا ئیڈ رل پا ور اور ٹورازم کے پو ٹیشنل کو بر وے کا ر لا کر خطے کو دنیا کی رول ما ڈ ل ا سٹیٹ بنا یا جا سکتا ہے۔

میر پو ر ، بھمبر اورکو ٹلی میں کسا نو ں کو بلا سود قر ضے ،ارزاں نر خوں پربیج کی فرا ہمی اور نہر یں نظا م سے منسلک کر کے پو ر ی ریا ست کی غذائی ضروریات پوری کی جا سکتی ہے۔چو ہد ری جا وید اقبال نے صنعت کاروں اور صحا فیوں کے نما ئندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں محفوظ سرمایاں کا ری کے وسیع مواقع موجوہیں۔

(جاری ہے)

آ زاد کشمیر ا نتہا ئی پر امن ،انسان دوست اور سستی لیبر کے ا عتبار سے صنعتی ترقی کے لیے ا نتہا ئی مو زوں تر ین خطہ ہے۔

ہماری اولین تر جح ہے کہ بیمار صنعتی یو نٹوں کو بحا ل اور سرمایہ کاروں کے لیے جدیدسہو لیات پیدا کی جائیں۔آزاد کشمیر میں اعلی تعلیمی اداروں سے ہر سال 4 لاکھ نوجوان فارغ ہو رہے ہیں بیر وزگاری کے سیلاب کو صنعتوں کے فروغ سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ا تنے بڑے پیما نے پر بیروز گار نوجو انوں کو ایڈجسٹ کرنا حکومت اور اداروں کے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے مزید گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ نیو انڈسٹریل ا سٹیٹ کا زیر تعمیر پل اب تکمیل پذیر ہو چکا ہے۔جس سے حادثات میں نمایاں کمی اور مال برداری میں مزید آسانیاں پیدا ہو نگی۔ ا نہوں نے حکو مت پا کستان سے پر زور مطالبہ کیا کہ تیز رفتار صنعتی ترقی کیلئے نیو انڈ سٹریل ا سٹیٹ کو گیس کی فوری فراہمی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :