ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ تمام پا کستانیو ں کی اولین تر ترجیح ہے ،راؤ اجمل علی خاں

بدھ 28 جنوری 2015 17:33

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صنعت پیداوار راؤ اجمل علی خاں نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ تمام پا کستانیو ں کی اولین تر جیح ہے ،سکولوں کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت تمام وسائل کا استعمال کررہی ہے ،اپنے بچوں کی حفا ظت ہر صورت کر یں گے ، تعلیم دشمن دہشت گر دوں کے خاتمہ کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا، حکومت کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے اس کے باوجود حکومت عوام کے معاشی مسائل کا خاتمہ کر نے کے لیے کو شاں ہے ،تر قیاتی کاموں کو وقت کے مطابق پورا کیا جائے گا ،تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سینئر صحا فیو ں عابد حسین مغل ، احتشام جمیل شامی ، محمد شفیق بھٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

راؤ اجمل علی خاں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے ، میڈیا کے نمائندوں نے دہشتگردی کی جنگ میں اپنی جانوں کے نذرنے دے کر اپنے شعبہ کو زندہ رکھا ہے ۔