وزیر اعلی نے صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا چیئر مین نامزد کر دیا

بدھ 28 جنوری 2015 17:34

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء )وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا چیئر مین نامزد کر دیا ۔اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو سپیشل الاؤنس دینے کے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ خزانہ ،سپیشل ایجوکیشن ،قانون اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسران پر مشتمل ایک سب کمیٹی قائم کر دی ہے -اجلاس میں وزیر خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس،محکمہ خزانہ ،خصوصی تعلیم ،ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ قانون کے اعلی حکام نے شرکت کی -