ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان کی ڈی ایم سی ایسٹ میں صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی امور مزید بہتر کرنے کی ہدایت

بدھ 28 جنوری 2015 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ کی ہدایت پر صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو مزیدبہتر بنانے اور بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور حسین عباسی نے بلدیہ شرقی کے دیگر افسران کے ساتھ خصوصی میٹینگ کی ۔ اس موقع پرسپرنٹینڈنگ انجینئر فضل محمود گل، ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز اقبال احمد ، ڈائریکٹرسالڈ ویسٹ ارشاد، ایکسی این ایم اینڈ ای نثار سومرو اور دیگر افسران موجود تھے۔

میٹینگ میں صفائی کی موجودہ صورتحال کو مزید بہتر کرنے کے لئے اقدامات کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں ہدایات دی گئیں ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان نے میٹینگ میں افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرااٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیں جبکہ کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری کیلئے سالڈویسٹ کے افسران پلان تشکیل دیں اور عملے کو شفٹوں میں تعینات کرکے عملدرآمد فوری شروع کریں جبکہ تجاوزات کے خاتمے کی بھی ہدایت کیں مزید براں ایڈمنسٹریٹر نے عوامی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنانے کے لئے مرکزشکایت کو فعال رکھنے کے سلسلے میں مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سالڈ ویسٹ کا عملہ شفٹوں میں تعینات رہے اور انسپکٹرز انکی حاضری یقینی بنائیں جبکہ غیر حاضر عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :