شہید کارکنان کے لواحقین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کو وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے حملہ قرار دینا انتہائی افسوسناک ہے،نوید قائم خانی
بدھ 28 جنوری 2015 17:36
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم کے شہید کارکنان کے لواحقین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کو وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے حملہ قرار دینے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ انصاف کے حصول کی امید میں ایم کیوایم کے شہید کارکنان کے سوگوار لواحقین نے 11جنوری 2015کی شب وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر پر امن احتجاجی دھرنا دیا ۔
رات بھر جاری رہنے والے دھرنے کے دوران شہیدکارکنان کے اہل خانہ رو رو کر انصاف کی دہائیاں دیتے رہے اور تمام شب یہ امید لگائے بیٹھے رہے کہ وزیر اعلیٰ انکا درد محسوس کرتے ہوئے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے عملی اقدامات عمل میں لائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت سندھ کابینہ کے تمام وزراء نے ٹھٹھرتی سردی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر بیٹھے شہداء کے لواحقین کے سروں پر شفقت بھرا ہاتھ نہ رکھ کر انکی تمام تر امیدوں اور توقعات پر پانی پھیر دیا۔
اور شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کے جنازے اپنے ہمراہ لے کر وزیر اعلیٰ ہاؤس سے نامراد لوٹ آئے ۔ انہوں نے کہ اپنے اس غیر انسانی فعل پر کسی قسم کی شرمندگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی کے فلور پر شہداء کے لواحقین کے دھرنے کو حملہ قرار دے دیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا یہ بیان شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے احتجاج کو حملہ قرار دینے والے وزیر اعلیٰ سندھ سے شہداء کے لواحقین سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ کیا اپنے پیاروں کے غم میں رونا اور انکے قتل کے خلاف احتجاج کرنا حملے میں شمار ہوتا ہے؟ اور کیا شہدائے حق کے لواحقین کو اپنے پیاروں کا غم منانے کی بھی اجازت نہیں ہے؟انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پولیس کے مظالم کی حمایت میں کی جانے والی تقریر سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ کے گلیوں کوچوں میں معصوم انسانوں کا ماورائے عدالت قتل اور دوران حراست تشددوزیر اعلیٰ سندھ کے جاری کردہ لائسنس کے تحت ہورہا ہے۔ اور یوم حشر وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنے تمام تر شرمناک اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.