پیپلز لیبر بیورو کا اجلاس ، ضلع و تحصیل کے عہدیداران کی شرکت ، سماجی برائیوں کیخلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ

بدھ 28 جنوری 2015 17:39

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پیپلز لیبر بیورو کا اجلاس ، ضلع و تحصیل کے عہدیداران کی شرکت ، سماجی برائیوں کیخلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈومحمدخان کا ایک اجلاس لیبر بیورو آفیس میں پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدر عبدالحکیم دستی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں ضلع و تحصیل و سٹی کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر اجلاس سے پیپلز لیبر بیورو کے صدر عبدالحکیم دستی ، غلام رسول جلالانی ، انور رند ، مشتا ق پلیجو ، رضوان زؤر ، سجاد ملاح ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر ٹنڈومحمدخان سماجی برائیوں کا گڑہ بن گیا ہے ، کچی شراب ، آکڑا پرچی ، جوا ، چرس اور چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر پہنچ چکی ہیں ، جس کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ، شہر میں صفائی ستھرائی کا بھی ناقص انتظام ہے ، جبکہ قبضہ مافیا بھی سرگرم نظر آتی ہیں ، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری ، سید قائم علی شاہ ، لیبر بیورو کے ڈویژنل صدر لال بخش کلہوڑو ، ٹنڈومحمدخان کے منتخب نمائندوں اور آفسران سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹنڈومحمدخان سے سماجی برائیوں کا خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :