گلوبل الائنس فارویکسی نیشن کی سینئر کنٹری منیجر کی مشیر صحت سے ملاقات
بدھ 28 جنوری 2015 17:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمونائزیشن ( گاوی کا اعلیٰ سطحی وفد جینوا سے اگلے ماہ لاہور آئے گا اور بچوں کے ٹیکوں کے حفاظتی پروگرام اور بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر اعلی حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا ۔یہ بات سول سیکرٹریٹ میں گاوی کی سینئر کنٹری منیجر اینی زین کرونن کی مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات میں بتائی گئی ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرزاہد پرویز، ڈائریکٹر ہیلتھ ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے گاوی کی کنٹری مینجر کو پنجاب میں جاری انسداد خسرہ مہم کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی ۔(جاری ہے)
ملاقات میں بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ای پی آئی کی روٹین ایمونائزیشن کوریج کو 90 فیصد سے زائد تک لیجانے کے بارے میں حکومت پنجاب کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صحت کے شعبے کی ترقی اور اس میں اصلاحات وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا پیشن ہے اور وہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بیماریوں کی روک تھام پر خصوصی فوکس ہے تا کہ معاشرے میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو کنٹرول کر کے ہسپتالوں کے ورک لوڈ کو کم کیا جا سکے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمونائزیشن کا اعلی سطحی وفد 17 فروری کو جینوا سے لاہور پہنچے گا ۔ وفد پنجاب میں بچوں کی ایمونائزیشن کے اقدامات کا جائزہ لینے کے علاوہ محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی صوبے کی اعلی شخصیات سے ملاقات کرے گا ۔ خواجہ سلمان فریق نے گاوی کی سینئر کنٹری منیجر سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کی ایمونائزیشن میں گرانقدر تعاون اور ویکسین فراہم کرنے پر گاوی کا حکومت کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب اپنے انٹرنیشنل پارٹنر کے تعاون سے بیماریوں کی روک تھام کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں ضرور کامیاب ہو گی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.