شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ،6افرا د جاں بحق

بدھ 28 جنوری 2015 17:46

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ،6افرا د جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملے میں 6افراد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر آج دوپہر ساڑھے تین بجے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6افرادکے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ہلاک ہونے والے افرد کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ۔